دن اور رات کا کوئی پہر ایسا نہیں ہوتا جب منڈی سے لیکر سہراب گوٹھ تک اور سہراب گوٹھ سے لیکر شہر کے دیگر علاقوں اور شاہراوٴں تک جانوروں سے لدی ان گنت سوزوکیوں اور ٹرکوں سے ٹریفک بلا کا جام نہ ہو۔ منٹوں کا سفر کئی کئی گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے۔
شہر کا کوئی گلی کوچہ ایسا نہیں جہاں گائے اور بکرے نہ بندھیں ہوں۔ جگہ جگہ گھانس، چارے، چوکر، کٹی، بھوسے اور جنتر کی عارضی دکانیں لگی ہیں۔ مختلف دکانوں پر جانوروں کو سجانے کا سامان بک رہا ہے۔ ہار، مصنوعی پھول، چمڑے کی نکیل، سجاوٹ والے گلے کے پٹے اور نجانے کیا کیا کچھ۔
پیش ہیں کچھ تصویری جھلکیاں