افغانستان میں انار کی کٹائی کا موسم شروع ہو چکا ہے۔ اس فصل کا شمار افغانستان کی مہنگی اور نقد آور فصلوں میں ہوتا ہے۔ اسے بیرونِ ملک بھی برآمد کیا جاتا ہے۔ البتہ طالبان کے کنٹرول کے بعد ملک کو درپیش اقتصادی مشکلات کے باعث تاجروں کو انار برآمد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس صورت حال میں ملک میں انار کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے تاہم اس کے دام بہت کم ہے۔
افغانستان میں انار کی فروخت زیادہ، دام کم

5
بعض مبصرین افغانستان کے انار کو خطے کا بہترین انار قرار دیتے ہیں۔

6
جنوبی صوبے قندھار اور تگاب کا انار زیادہ مشہور ہے۔

7
افغانستان میں ملکی سطح پر انار کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے تاہم اس کے دام بہت کم ہیں۔

8
افغانستان میں انار کی فصل کا شمار مہنگی اور نقد آور فصلوں میں ہوتا ہے۔