گنگا بھارت کے اہم ترین دریاؤں میں سے ایک ہے جو ہمالیہ کے گنگوتری گلیشیر سے نکل کر کر 1700 میل سے زیادہ علاقے کو سیراب کرتا ہوا خلیجِ بنگال میں گرجاتا ہے۔ دریائے گنگا چوںکہ متعدد صنعتی شہروں سے گزرتا ہے، اس لیے صنعتی فضلے سمیت بے شمار کچرا بھی دریا میں شامل ہو جاتا ہے۔ صنعتی فضلہ پانی میں شامل ہونے سے اب گنگا کا پانی گدلا ہی نہیں رہا، بلکہ زہریلا بھی ہو گیا ہے۔
گنگا کا پانی گدلا ہی نہیں، زہریلا بھی ہے

9
گنگا سے بڑا شمشان گھاٹ بھی بھارت میں بظاہر کہیں اور نہیں۔ یہاں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں مردے جلائے جاتے ہیں۔ بعض لوگ لکڑی مہنگی ہونے کی وجہ سے نعشوں کو پوری طرح راکھ میں تبدیل کیے بغیر ہی گنگا میں بہا دیتے ہیں۔

10
ہر روز بے شمار خواتین دریائے گنگا کے کنارے کپڑے دھوتی ہیں اور دریا کا پانی برتنوں میں بھر کر اپنے ساتھ بھی لے جاتی ہیں۔

11
گنگا ماہی گیروں کا ذریعۂ معاش بھی ہے۔ بھارت کا ایک اہم شہر کولکتہ دریائے گنگا کے کنارے آباد ہے اور ماہی گیری اس شہر کی ایک بڑی صنعت ہے۔ اس صنعت کے لیے مچھلیاں دریائے گنگا سے ہی پکڑی جاتی ہیں۔

12
دُرگا پوجا ہندوؤں کا ایک اور بڑا تہوار ہے، جس میں دُرگا دیوی کی پوجا کی جاتی ہے اور اس کے لاکھوں بت رات کے وقت گنگا میں بہائے جاتے ہیں۔ بھارت کے کئی دیگر تہواروں کے موقع پر بھی دیوی دیوتاؤں کے بت گنگا میں بہا دیے جاتے ہیں۔