گنگا بھارت کے اہم ترین دریاؤں میں سے ایک ہے جو ہمالیہ کے گنگوتری گلیشیر سے نکل کر کر 1700 میل سے زیادہ علاقے کو سیراب کرتا ہوا خلیجِ بنگال میں گرجاتا ہے۔ دریائے گنگا چوںکہ متعدد صنعتی شہروں سے گزرتا ہے، اس لیے صنعتی فضلے سمیت بے شمار کچرا بھی دریا میں شامل ہو جاتا ہے۔ صنعتی فضلہ پانی میں شامل ہونے سے اب گنگا کا پانی گدلا ہی نہیں رہا، بلکہ زہریلا بھی ہو گیا ہے۔
گنگا کا پانی گدلا ہی نہیں، زہریلا بھی ہے

5
بھارت کے کئی اہم شہر گنگا کے کنارے پر آباد ہیں جن میں سے ہندوؤں کا ایک مقدس شہر وارانسی بھی ہے، جسے بنارس اور کاشی بھی کہا جاتا ہے۔ وارانسی کی ایک اور اہمیت یہ ہے کہ ہندو عقیدت مند اپنے مرودوں کی راکھ دریائے گنگا میں بہانے اور ان کی آخری رسومات ادا کرنے کے لیے اس شہر کا انتخاب کرتے ہیں۔

6
ہندوؤں کے کئی تہوار اور مذہبی رسومات کی ادائیگی دریائے گنگا کے پانیوں اور کناروں پر ہوتی ہیں۔ وہ بہت خوشی کے ساتھ یہاں کا سفر کرتے ہیں۔ لیکن اب صنعتی فضلے، فیکٹریوں سے نکلنے والے زہریلے کیمیکلز، گھروں سے آنے والے استعمال شدہ پانی نے دریا میں شامل ہو کر گنگا کو بے حد آلودہ کر دیا ہے۔

7
دریائے گنگا ہندو عقیدت مندوں کے لیے بے حد مقدس سہی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ گنگا میں ہر روز لاکھوں گیلن گندا پانی، کچرا، کیڑے مار زرعی ادویات اور انسانی لاشوں کی راکھ شامل ہو رہی ہے۔

8
ہندو عقیدت مند دریائے گنگا کے کنارے 'مکر سنکرانتی' نامی ایک قدیم تہوار مناتے ہیں۔ یہ تہوار نیپال، بھارت اور بنگلہ دیش میں موسم سرما کے اختتام پر ثقافتی انداز میں منایا جاتا ہے۔ یہ ایک موسمی تہوار ہے، جس کا تعلق موسم بہار کے آغاز سے ہے۔