گنگا بھارت کے اہم ترین دریاؤں میں سے ایک ہے جو ہمالیہ کے گنگوتری گلیشیر سے نکل کر کر 1700 میل سے زیادہ علاقے کو سیراب کرتا ہوا خلیجِ بنگال میں گرجاتا ہے۔ دریائے گنگا چوںکہ متعدد صنعتی شہروں سے گزرتا ہے، اس لیے صنعتی فضلے سمیت بے شمار کچرا بھی دریا میں شامل ہو جاتا ہے۔ صنعتی فضلہ پانی میں شامل ہونے سے اب گنگا کا پانی گدلا ہی نہیں رہا، بلکہ زہریلا بھی ہو گیا ہے۔
گنگا کا پانی گدلا ہی نہیں، زہریلا بھی ہے

1
دریائے گنکا نے کئی سلطنتوں اور حکومتوں کا عروج و زوال دیکھا ہے۔ یہ دریا لگ بھگ دو ہزار سات سو کلو میٹر طویل ہے۔

2
دریائے گنگا ہندو مت کے پیروکاروں کے لیے مقدس حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دریا صنعتی، زرعی اور سیاسی اعتبار سے اہم ہونے کے ساتھ لاکھوں لوگوں کے لیے پانی کی فراہمی کا اہم ذریعہ بھی ہے۔

3
ہندو مت کے پیروکاروں کے لیے گنگا کا پانی انتہائی مقدس ہے۔ ان کے عقائد کے مطابق گنگا میں غسل کرنے سے گناہ دھل جاتے ہیں۔

4
دریائے گنگا کی یاترا پر آنے والے زیادہ تر ہندو عقیدت مند نہ صرف گنگا کا پانی خود پیتے ہیں بلکہ واپسی پر اپنے اہلِ خانہ، رشتے داروں اور دوستوں کے لیے بھی تحفے کے طور پر لے جاتے ہیں۔