رسائی کے لنکس

بلے کے نشان سے متعلق عدالتی فیصلے پر تنقید، سپریم کورٹ کا برطانوی ہائی کمشنر کو خط

چیف جسٹس کے حکم پر لکھے ہوئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہائی کمشنر نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جمہوریت، انتخابات اور کھلے معاشرے کی بات کی تھی۔

11:15 29.5.2024

بحریہ ٹاؤن کے دفاتر پر مبینہ چھاپے؛ ملک ریاض کا کسی کے خلاف وعدہ معاف گواہ نہ بننے کا اعلان

ملک ریاض، فائل فوٹو
ملک ریاض، فائل فوٹو

پاکستان میں رہائشی منصوبے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے کہا ہے کہ وہ کسی کے خلاف وعدہ معاف گواہ نہیں بنیں گے چاہے ان پر جو بھی ظلم ہو۔

ملک ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے دفاتر میں چھاپے کے بعد پانچ ہزار سے زائد اہم پراجیکٹ فائلیں، دفتری ریکارڈ اور دیگر چیزیں ضبط کر لی گئی ہیں جب کہ چھاپہ مار ٹیموں نے توڑ پھوڑ کے علاوہ سیکیورٹی عملے کو ہراساں کرنے کے بعد انہیں اغوا کر لیا ہے۔

بحریہ ٹاؤن کے دفتر میں چھاپوں کی بعض ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور ان میں سے ایک ویڈیو ملک ریاض نے خود جاری کی ہے جس میں سادہ لباس میں ملبوس افراد کو چھان بین کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملک ریاض پاکستان میں موجود نہیں ہیں اور اطلاعات ہیں کہ وہ دبئی میں ہیں۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ انہیں دباؤ میں لینے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس کے پس پردہ ریاستی ادارے ہیں اور ان پر یہ ظلم کسی بھی سیاسی اقتدار کی جدوجہد میں فریق نہ بننے کے اعلان کے بعد سے ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ ملک ریاض کا شمار پاکستان کے ایسے بااثر سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے جن کے بیک وقت سیاست دانوں اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ہیں۔ ماضی میں وہ سیاسی معاملات میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

11:14 29.5.2024

پاکستان کا ایک اور سیٹیلائٹ خلا میں روانگی کے لیے تیار

پاکستان اپنا ایک اور جدید مواصلاتی سییٹلائٹ جمعرات کو خلا میں بھیج رہا ہے جسے حکام ’ڈیجیٹل پاکستان‘ کی جانب اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔

خلائی تحقیق کے ادارے ’اسپارکو‘ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امتنان قاضی کے مطابق ہائی پاور ملٹی مشن سیٹیلائٹ (ایم ایم ون) کی مدد سے مواصلاتی استعداد میں اضافہ ہوگا۔

اسپارکو کے ڈاکٹر امتنان قاضی کہتے ہیں کہ اس سیٹیلائٹ کی مدد سے ملک بھر خاص طور پر دور دراز علاقوں میں جدید کمیونیکیشن سروس، ٹی وی نشریات، موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی فراہمی بہتر بنانا ممکن ہو سکے گا۔

رواں ماہ پاکستان کی جانب سے بھیجا جانے والا یہ دوسرا خلائی مشن ہے۔

مزید پڑھیے

XS
SM
MD
LG