11:14
29.5.2024
پاکستان کا ایک اور سیٹیلائٹ خلا میں روانگی کے لیے تیار
- By علی فرقان
پاکستان اپنا ایک اور جدید مواصلاتی سییٹلائٹ جمعرات کو خلا میں بھیج رہا ہے جسے حکام ’ڈیجیٹل پاکستان‘ کی جانب اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔
خلائی تحقیق کے ادارے ’اسپارکو‘ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امتنان قاضی کے مطابق ہائی پاور ملٹی مشن سیٹیلائٹ (ایم ایم ون) کی مدد سے مواصلاتی استعداد میں اضافہ ہوگا۔
اسپارکو کے ڈاکٹر امتنان قاضی کہتے ہیں کہ اس سیٹیلائٹ کی مدد سے ملک بھر خاص طور پر دور دراز علاقوں میں جدید کمیونیکیشن سروس، ٹی وی نشریات، موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی فراہمی بہتر بنانا ممکن ہو سکے گا۔
رواں ماہ پاکستان کی جانب سے بھیجا جانے والا یہ دوسرا خلائی مشن ہے۔