رسائی کے لنکس

Government PTI Meeting
Government PTI Meeting

شہباز شریف اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب، حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات

جمعیت علمائے اسلام نے مذاکراتی عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے۔سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔

08:14 27.4.2023

پنجاب میں انتخابات: سپریم کورٹ آج کیس کی سماعت کرے گی

پاکستان میں جمعرات 27 اپریل، عدالتی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔ اعلیٰ عدالت ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد اور چار اپریل کے اپنے فیصلے پر عمل درآمد کیس کی سماعت کرے گی۔

سپریم کورٹ نے چار اپریل کو اپنے ایک فیصلے میں حکومت کو پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے لیے 27 اپریل تک 21 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

اعلیٰ عدالت نے حکومت کو پنجاب میں انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی بھی ہدایت کی تھی تاہم حکومت کی جانب سے نہ تو فنڈز جاری کیے اور نہ ہی انتخابات کے سلسلے میں اپوزیشن سے مشاورت کی گئی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو فنڈز جاری کرنے کی مہلت آج جمعرات کو ختم ہو گئی ہے جب کہ مبصرین وزیرِ اعظم کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع ہونے کے خدشے کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج اس کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG