رسائی کے لنکس

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر اوپن سماعت کا فیصلہ

قائد ایوان کے انتخاب میں مریم نواز کو 220 ووٹ ملے جب کہ تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب احمد کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔

15:42 26.2.2024

سندھ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع

سندھ اسمبلی میں وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

سیکریٹری اسمبلی کی جانب سے ارکان کے نام پکارے جا رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے وزیرِ اعلیٰ کے امیدوار مراد علی شاہ ہیں جب کہ ایم کیو ایم کے امیدوار علی خورشیدی ہیں۔ تمام ارکان کی جانب سے ووٹنگ کے بعداسپیکر اسمبلی نتیجے کا اعلان کریں گے۔

15:31 26.2.2024

سپریم کورٹ: ذوالفقار علی بھٹو کی سزا کے خلاف صدارتی ریفرینس پر سماعت منگل تک ملتوی 

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی ہے۔

پیر کو ہونے والی سماعت میں عدالتی معاونین خالد جاوید اور صلاح الدین نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں نو رکنی لارجر بینچ نے ریفرینس کی سماعت کی۔

عدالتی معاون خالد جاوید خان نے کہا کہ اگر عدلیہ آزاد ہوتی تو بھٹو کو پھانسی نہ ہوتی۔ بھٹو اپیل پر سپریم کورٹ میں جس عدالتی بنچ نے کیس سنا اس میں ایڈہاک ججز بھی شامل تھے۔

عدالتی معاون خالد جاوید خان کا کہا تھا کہ سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کیس کا ٹرائل دوبارہ نہیں کھولا جاسکتا۔ سپریم کورٹ اس حد تک ضرور قرار دے سکتی ہے کہ بھٹو کیس غلط طریقے سے چلایا گیا۔

عدالتی معاون بیرسٹر صلاح الدین نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالتیں پہلے فیصلوں کو اکثر بدلتی رہتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ عدالت کیا آرٹیکل 186 تین کے دائرہ اختیارمیں یہ کر سکتی ہے؟

بیرسٹرصلاح الدین کا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے نہیں مگر پرنسپل آف لا کی دوبارہ تعریف ہو سکتی ہے۔ 2013 میں ججوں کی تعیناتی کیس میں بھی سپریم کورٹ پاکستان کا فیصلہ موجود ہے۔

چیف جسٹس نے منگل کی سماعت کے لیے حکم نامہ لکھواتے ہوئے کہا کہ کل ہم اس معاملے کو فوج داری پہلو سے سنیں گے۔

15:00 26.2.2024

توشہ خانہ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر نیب کو نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

عدالت نے کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر جمعرات کے لیے نیب کو نوٹس جاری کیا ہے۔

14:50 26.2.2024

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع

اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

قائدِ ایوان کے لیے پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم کے علی خورشیدی مدِ مقابل ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG