پنجاب اسمبلی کا اجلاس، حلف برداری کے لیے نومنتخب ارکان کی آمد
پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہو گا جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے جب کہ اجلاس کی صدارت اسپیکر اسمبلی سردار سبطین خان کریں گے۔
اجلاس میں شرکت کے لیے نو منتخب ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے کئی ارکان اسمبلی پہنچ چکے ہیں جب کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے پنجاب اسمبلی کے باہر ’پُرامن احتجاج‘ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ نواز نے پنجاب اسمبلی میں سب سے زیادہ 137 نشستیں حاصل کی ہیں جب کہ اسمبلی میں آزاد امیدواروں کی تعداد 138 ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کا دعوٰی ہے کہ پنجاب اسمبلی کے تقریباً 20 آزاد ارکان نے ان کی جماعت میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور انہیں حکومت قائم کرنے کے لیے سادہ اکثریت حاصل ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے مریم نواز کو نامزد کیا گیا ہے۔