رسائی کے لنکس

اڈیالہ جیل: عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی عائد

پنجاب کی حکومت نے اڈیالہ جیل میں قید تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتوں کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

15:25 12.3.2024

عمران خان سمیت اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد

پنجاب کی حکومت نے اڈیالہ جیل میں قید تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتوں کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

پنجاب کے محکمۂ داخلہ نے سیکیورٹی خدشات کے سبب راولپنڈی میں اڈیالہ جیل، میانوالی، اٹک اور ڈی آئی خان جیل کی انتظامیہ کو سخت حفاظتی انتظامات کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اس اعلامیے میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتوں کے لیے پابندی کا ذکر کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جیلوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے اور جیل آنے جانے والے افراد کی چیکنگ کی جائے۔

جیل انتظامیہ نے عمران خان سے ملاقاتوں کے لیے منگل اور جمعرات کے دن مقرر کیے تھے۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان کے علاوہ تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، پرویز الہی بھی قید ہیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی پولیس اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے چند روز قبل اڈیالہ جیل پر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

19:09 12.3.2024

پشاور ہائی کورٹ: شبلی فراز کی راہ داری ضمانت منظور

پشاور ہائی کورٹ نے تحریکِ انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی راہ داری ضمانت منظور کرتے ہوئے 20 دن میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے شبلی فراز کی راہ داری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

شبلی فراز کے وکیل نعیم پنجوتہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شبلی فراز کے خلاف 20 سے زائد مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ شبلی فراز متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔

18:52 12.3.2024

اڈیالہ جیل: عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی عائد

16:40 12.3.2024

مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج، پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواستِ ضمانت منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے گلگت بلتستان کے سابق وزیرِ اعلیٰ خالد خورشید کی مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج پر مقدمے میں ضمانت منظور کر لی ہے۔

مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج پر گلگت بلتستان کے سابق وزیرِ اعلیٰ خالد خورشید نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سے رجوع کیا ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض خالد خورشید کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر، محمد عظیم اور تیمور مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں بھی منظور کر لی گئی ہیں۔

جج طاہر عباس سپرا نے ان کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

16:09 12.3.2024

قرض کی نئی قسط کا اجرا، آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کے اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت اگلی قسط کے اجرا پر مذاکرات کے حوالے سے آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ رہا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد منگل کو پاکستان آئے گا جس سے پاکستانی حکام کے 14 سے 18 مارچ کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔

پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری ہو سکتی ہے۔

پاکستان کے نئے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب بھی پاکستان کی معیشت کے لیے آئی ایم ایف کے پروگرام کو ناگزیر قرار دے چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG