رسائی کے لنکس

شیخ حسینہ کی کابینہ کے وزرا کی گرفتاریوں اور بیرونِ ملک جانے کی اطلاعات

بنگلہ دیش کی فوج میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

18:11 6.8.2024

ایمرجنسی کا نفاذ قابلِ قبول نہیں ہوگا: بنگلہ دیش سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے حکام پر زور دیا ہے کہ ملک میں ہنگامی حالات کا نفاذ نہ کیا جائے۔

سپریم کورٹ بار کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کی چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں۔ طلبہ سمیت کوئی بھی ہنگامی حالات نافذ کرنے کے حق میں نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا تو وکلا اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔

18:23 6.8.2024

بنگلہ دیش میں اقلیتی گروپس پر حملے باعثِ تشویش ہیں: یورپی یونین

بنگلہ دیش میں تعینات یورپی سفارت کاروں نے کہا ہے کہ اقلیتی گروپس پر حملوں کی اطلاعات باعثِ تشویش ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیر کو شیخ حسینہ کے مستعفی ہونے کے بعد بعض مقامات پر ہندو کمیونٹی کے کاروبار اور گھروں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں تعینات یورپی یونین کے سفیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ یورپی مشن بنگلہ دیش میں اقلیتیوں کی عبادت گاہوں اور املاک کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات پر گہری تشویش رکھتا ہے۔

18:35 6.8.2024

بنگلہ دیش میں استحکام کی بحالی کے لیے پُر امید ہیں: چین

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں جاری صورتِ حال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

بنگلہ دیش سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ چین بنگلہ دیش کا دوست، ہمسایہ اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پورے خلوص کے ساتھ بنگلہ دیش میں سماجی استحکام کی جلد از جلد بحالی کے لیے پر امید ہے۔

18:40 6.8.2024

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG