رسائی کے لنکس

شیخ حسینہ کی کابینہ کے وزرا کی گرفتاریوں اور بیرونِ ملک جانے کی اطلاعات

بنگلہ دیش کی فوج میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

18:23 6.8.2024

بنگلہ دیش میں اقلیتی گروپس پر حملے باعثِ تشویش ہیں: یورپی یونین

بنگلہ دیش میں تعینات یورپی سفارت کاروں نے کہا ہے کہ اقلیتی گروپس پر حملوں کی اطلاعات باعثِ تشویش ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیر کو شیخ حسینہ کے مستعفی ہونے کے بعد بعض مقامات پر ہندو کمیونٹی کے کاروبار اور گھروں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں تعینات یورپی یونین کے سفیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ یورپی مشن بنگلہ دیش میں اقلیتیوں کی عبادت گاہوں اور املاک کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات پر گہری تشویش رکھتا ہے۔

18:11 6.8.2024

ایمرجنسی کا نفاذ قابلِ قبول نہیں ہوگا: بنگلہ دیش سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے حکام پر زور دیا ہے کہ ملک میں ہنگامی حالات کا نفاذ نہ کیا جائے۔

سپریم کورٹ بار کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کی چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں۔ طلبہ سمیت کوئی بھی ہنگامی حالات نافذ کرنے کے حق میں نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا تو وکلا اس کے خلاف احتجاج کریں گے۔

18:02 6.8.2024

شیخ حسینہ کی حکومت کے آئی ٹی وزیر کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا

بنگلہ دیش کی سابقہ حکومت میں وزیرِ مملکت برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی رہنے والے جنید احمد پلک کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔

ایئر پورٹ حکام کے مطابق جنید احمد کو ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے امیگریشن سے قبل ہی روک دیا گیا تھا۔

فوجی حکام کے مطابق ایئرپورٹ کے عملے کی نشان دہی پر نیپال جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچنے والے جنید احمد اور ان کے دو معاونین کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

17:45 6.8.2024

بنگلہ دیش میں مظاہروں کے بعد کوٹہ سسٹم میں آنے والی تبدیلی

بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے رواں سال جولائی میں سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے جو کوٹہ سسٹم بحال کیا تھا، اس کی تفصیل کچھ یوں تھی:

30 فی صدجنگِ آزادی میں حصہ لینے والے افراد کے لواحقین
10 فی صدپسماندہ علاقوں کے رہائشی
10 فی صدخواتین
05 فی صداقلیتیں
01 فی صدجسمانی معذوری کا شکار افراد
44 فی صدمیرٹ

طلبہ کے شدید احتجاج کے بعد سپریم کورٹ نے 93 فی صد ملازمتیں میرٹ پر دینے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد کوٹہ سسٹم کی تفصیل کچھ یوں ہے:

05 فی صدجنگِ آزادی میں حصہ لینے والے افراد کی لواحقین
02 فی صداقلیتیں، خواجہ سرا اور معذور افراد
93 فی صدمیرٹ

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG