رسائی کے لنکس

براہِ راست پی ٹی آئی کا قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا، علی امین گنڈاپور کا آگے نہ بڑھنے کا اعلان

اسلام آباد میں امن و امان کی صورتِ حال خراب ہونے پر آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مظاہرین ڈی چوک پر احتجاج کرنا چاہتے ہیں جب کہ حکومت نے سنگجانی میں جگہ دینے کی پیش کش کی تھی۔

13:53

مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ جاری

اسلام آباد میں ڈی چوک کی جانب بڑھنے والے پی ٹی آئی کے قافلے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی جا رہی ہے۔

پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کی بھاری نفری بھی احتجاجی قافلے کے روٹ پر تعینات ہے ۔ پولیس اور رینجرز کی طرف سے شیلنگ کے ساتھ ساتھ ربڑ بلٹ بھی فائر کی جا رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین کی طرف سے بھی آنسوگیس کی شیلنگ کی جا رہی ہے جب کہ وہ سیکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کر رہے ہیں۔

شیلنگ، ربڑبلٹ اور پتھراؤ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

آنسو گیس کے دھویں کے سبب قریبی علاقوں میں رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہیں کیوں کہ دھواں ان کے گھروں تک پہنچ چکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے چند ایک مقامات پر املاک کو آگ بھی لگائی ہے۔ پی ٹی آئی کے قافلے کا پہلا حصہ ابھی بلیو ایریا پہنچا ہے جب کہ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کا قافلہ راستہ میں ہے۔

14:47

مظاہرین اور پولیس کی جھڑپیں، آنسو گیس کی شدید شیلنگ

پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران اسلام آباد میں جگہ جگہ پر مظاہرین اور پولیس کی جھڑپیں ہوئیں اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی وجہ سے کئی علاقے میدانِ جنگ کا منظر پیش کرتے رہے۔

14:45

ڈی چوک پر موجود پولیس اور رینجرز اہلکار پیچھے ہٹ گئے

تحریکِ انصاف کے کارکنان اسلام آباد کے ڈی چوک پر پہنچ رہے ہیں۔

مظاہرین نے ڈی چوک کے قریب کھڑے کنٹینر گرا دیے ہیں جب کہ ڈی چوک پر موجود پولیس اور رینجرز اہلکار پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

14:43

احتجاج میں شامل افراد کرائے پر لائے ہوئے لوگ ہیں: وزیرِ اطلاعات

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا للہ تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے احتجاج میں شامل افراد کرائے پر لائے ہوئے لوگ ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ جب بھی کسی دوست ملک کا دورہ ہوتا ہے۔ اسی وقت احتجاج کیوں ہوتا ہے جب کہ ڈی چوک پر ہی کیوں احتجاج کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ پاکستان کے آئے ہوئے بیلاروس کے صدر کے دورے کو خراب کیا جائے۔

14:12

ڈی چوک سے آگے نہیں جائیں گے: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جب تک عمران خان کی ہدایت نہیں ہو گی ڈی چوک سے آگے نہیں جائیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے قافلے سے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے ڈی چوک سے آگے کے علاقے میں جانے کا نہیں کہا۔ اس لیے ان کی ہدایت پر عمل کیا جائے گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG