رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان میں متحرک دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن کا فیصلہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت منگل کو ہونے والے نیشنل ایکشن پلان اپیکس کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں بلوچستان میں متحرک دہشت گرد تنظیموں کے سدِباب کے لیے جامع فوجی آپریشن شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

15:33 19.11.2024

کراچی میں دفاعی نمائش 'آئیڈیاز' کا آغاز

15:31 19.11.2024

عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج 'ڈرامے بازی' ہے: فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کی کال ایک مقصد کے تحت دی جا رہی ہے۔

منگل کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 25 نومبر کو عمران خان کے خلاف فردِ جرم عائد ہونی ہے، لہذٰا اسی لیے 24 کو احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر تحریکِ انصاف چھ سے آٹھ ہزار کارکن بھی جمع کر لے تو بھی وہ ریڈ زون میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

15:21 19.11.2024

نو مئی واقعہ؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف گاڑیاں جلانے کے مقدمے پر سماعت

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف نو مئی کو شیرپاؤ پل کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمے پر سماعت ہوئی ہے۔

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ہونے والی سماعت میں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان نے فردِ جرم کو چیلنج کر دیا۔ عدالت نے فردِ جرم کے خلاف درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف چھ گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے۔

13:34 19.11.2024

پی ٹی آئی کا مقصد کسی طرح ملک کو بند کرنا ہے: شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں انارکی چاہتی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ورغلایا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکن معصوم ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG