رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان میں متحرک دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن کا فیصلہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت منگل کو ہونے والے نیشنل ایکشن پلان اپیکس کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں بلوچستان میں متحرک دہشت گرد تنظیموں کے سدِباب کے لیے جامع فوجی آپریشن شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

12:36

وزیر داخلہ کی فضل الرحمان سے ملاقات

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

محسن نقوی اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر آئے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ سے سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

12:31

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل آمد

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور سابق وزیرِ اعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور عمران خان سے ایسے موقع پر ملاقات کر رہے ہیں جب کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں ممکنہ طور احتجاج کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔

12:22

کراچی میں دفاعی نمائش کا آغاز

IDEAS
IDEAS

کراچی میں چار روزہ عالمی دفاعی نمائش (آئیڈیاز) 2024 کا آغاز ہو گیا ہے۔

نمائش کے پہلے روز وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جو دنیا بھر میں قیامِ امن کے لیے اپنا منفرد کردار ادا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2000 میں پہلی بار آئیڈیاز کا آغاز کیا گیا تھا اور تب سے اب تک اس کا انعقاد مستقل بنیادوں پر ہو رہا ہے۔ آئیڈیاز 19 سے 22 نومبر تک منعقد کی جا رہی ہے۔

نمائش کے پیش نظر محکمۂ تعلیم سندھ نے کراچی میں ٹریفک روانی بحال رکھنے کے لیے شاہراہ فیصل اور کارساز کے اطراف تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

12:13

آئینی بینچ نے آرمی چیف کی توسیع کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ہے۔

‏جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

آئینی بینچ نے ‏یہ درخواست عدم پیروی کے سبب خارج کی ہے۔

سپریم کورٹ کے ‏رجسٹرار کے دفتر نے اس درخواست پر نا قابلِ سماعت ہونے کے اعتراضات عائد کیے تھے جو کہ اب بھی برقرار تھے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG