رسائی کے لنکس

پاکستان میں 243 نشستوں کے انتخابی نتائج؛ آزاد اُمیدوار 96، مسلم لیگ (ن) 70 اور پاکستان پیپلز پارٹی کی 53 نشستیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے غیر حتمی عبوری نتائج جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے نتائج میں پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اُمیدوار آگے ہیں۔

02:30 10.2.2024

سندھ اسمبلی میں پہلی بار پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس 100 سے زیادہ نشستیں متوقع

سندھ میں پاکستان پیہپلز پارٹی 82 نشستوں پر کامیابی حاصل کر چکی ہے۔ جب کہ ایم کیوایم کی 24 سیٹیں ہیں اور 14 نشستوں پر آزاد امیدوار جیتے ہیں۔

اپنی نشستوں کی بنیاد پر پیپلز پارٹی خواتین کی 20 اور اقلیتوں کی 6 مخصوص نشتوں کی بھی حق دار ہے۔

اس طرح 168 کے ایوان میں اس کے پاس لگ بھگ 110 نشستیں متوقع ہیں۔

یہ پہلا موقع ہو گا کہ سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس 100 سے زیادہ نشستیں ہوں گی۔

02:08 10.2.2024

پاکستان کےانتخابات اور بین الاقوامی میڈیا

انتخابات کسی بھی ملک میں ہوں، عالمی میڈیا کی نظروں سے اوجھل نہیں رہتے۔ پاکستان میں ووٹنگ کے دن سے پہلے ہی کئی حوالوں سے متنازع ہوجانے کے باعث آٹھ فروری کے انتخابات عالمی میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں اور مبصرین کے بیانات اور تجزیوں کا مرکز بنے رہے۔

ان بیانات اور تجزیوں میں تمام جماعتوں کو سیاسی وابستگی اور انتخابی مہم چلانے کی برابر کی آزادی نہ ملنے کا ایشو بھی شامل رہا۔ پھر الیکشن کے دن موبائل سروس کی بندش اور الیکشن کے بعد نتائج جاری کرنے میں تاخیر پر بھی بین الاقوامی میڈیا کی گہری نظر ہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آنے لگے تو پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی کامیابی پر دلچسپ تجزئیے بھی انٹرنیشنل میڈیا کی جانب سے سامنے آئے۔

مزید تفصیلات

22:44 9.2.2024

انتخابی نتائج میں تاخیر: کیا اسٹیبلشمنٹ نتائج مینیج کر رہی تھی؟

22:42 9.2.2024

رپورٹر ڈائری:الیکشن کمیشن میں سب انتظام پورا تھا مگر نتائج مکمل نہیں تھے

الیکشن میں پولنگ ختم ہونے کے بعد صحافیوں کی اگلی منزل الیکشن کمیشن ہوتی ہے جہاں ایک میڈیا سیل فعال ہو جاتا ہے۔ اس بار بھی پولنگ ختم ہونے کے بعد صحافی اپنی اسی منزل پر پہنچ گئے۔

الیکشن کمیشن میں لابی سے گزرتے ہوئے دیکھا کہ ایک جانب چائے بار قائم کیا گیا تھا جہاں کچھ لوگ کشمیری چائے پی رہے تھے۔ ساتھ ہی بسکٹس بھی رکھے تھے۔ چند قدم چلنے کے بعد ہی میں اس ہال میں پہنچ چکی تھی جہاں نتائج وصول ہو رہے تھے اور گنتی جاری تھی۔

ایک جانب الیکشن کمیشن کا عملہ کیمپیوٹرز اسکرین پر نتائج اکھٹے کر رہے تھا۔ نتائج مرتب کرنے والے عملے کے ایک شخص نے اسکرین پر نجی ٹی وی چینل پر جاری ہونے والے ایک غیر سرکاری نتیجے کو دیکھتے ہوئے حیرت سے دوسرے سے پوچھا:"سیالکوٹ میں ریحانہ ڈار خواجہ آصف سے ہار گئیں؟"

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG