رسائی کے لنکس

پاکستان میں 243 نشستوں کے انتخابی نتائج؛ آزاد اُمیدوار 96، مسلم لیگ (ن) 70 اور پاکستان پیپلز پارٹی کی 53 نشستیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے غیر حتمی عبوری نتائج جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے نتائج میں پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اُمیدوار آگے ہیں۔

18:43 9.2.2024

شانگلہ میں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں پولیس اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں اس کے چار کارکن ہلاک ہو گئے ہیں، تاہم آزاد ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

شانگلہ سے تعلق رکھنے والے سابق ماہر تعلیم اور تجزیہ کار سید ساجد شاہ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ واقع جمعے کی شام پیش آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے کارکن انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر جمعے کی صبح ضلعی ھیڈ کوارٹر الپوری میں جمع ہونا شروع ہوگئے۔

18:37 9.2.2024

جماعتِ اسلامی کا کراچی میں دھاندلی کا الزام، دھرنے دینے کا اعلان

جماعتِ اسلامی پاکستان نے کراچی کے انتخابی نتائج پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کی کال دے دی ہے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رہنما جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مینڈیٹ کا دفاع کریں گے اور ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں سب سے زیادہ ووٹ جماعتِ اسلامی کے اُمیدواروں کو ملے۔ 18 سے زائد سیٹوں پر برتری حاصل تھی، لیکن دھونس اور دھاندلی کے ذریعے انتخابی نتائج تبدیل کیے جا رہے ہیں۔

15:56 9.2.2024

نواز شریف شام پانچ بجے ماڈل ٹاؤن میں کارکناں سے خطاب کریں گے: ترجمان مسلم لیگ (ن)

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف جمعے کی شام پانچ بجے کارکنان سے خطاب کریں گے۔

15:42 9.2.2024

الیکشن کے حتمی نتائج کا انتظار؛ (ن) لیگ کے مرکز میں کیا ہو رہا ہے؟

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG