رسائی کے لنکس

انتخابی مہم کا آخری روز: پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر جماعتوں کے جلسے

الیکشن کمیشن کے مطابق آج رات بارہ بجے کے بعد جلسے جلوس نہیں کیے جاسکیں گے، خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

14:07 6.2.2024

بشریٰ بی بی نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بشریٰ بی بی نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں خان ہاؤس بنی گالہ سے واپس اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور خان ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کا 31 جنوری کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی سول عدالت نے گزشتہ ہفتے عدت میں نکاح کے کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سات سات سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل پہنچ کر گرفتاری پیش کر دی تھی۔ بعدازاں انہیں بنی گالہ میں واقع عمران خان کی رہائش گاہ منتقل کر کے اسے سب جیل قرار دے دیا گیا تھا۔

14:12 6.2.2024

پی ٹی آئی کی خواتین رضا کار کس طرح مہم چلا رہی ہیں؟

پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی انتخابی مہم میں خواتین پیش پیش ہیں۔ یہ خواتین رضا کار گھر گھر جا کر ووٹرز کا اعتماد جیتنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ لیکن اس دوران انہیں کن مسائل کا سامنا ہے؟ ویڈیو دیکھیے۔

14:52 6.2.2024

بلاول لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب کریں گے

پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی مہم کے آخری روز لاڑکانہ میں میدان سجا لیا، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

14:56 6.2.2024

مسلم لیگ (ن) نے قصور میں میدان سجا لیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم کے آخری روز قصور میں میدان سجا لیا ہے۔ جلسے سے پارٹی کے قائد نواز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG