رسائی کے لنکس

انتخابی مہم کا آخری روز: پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر جماعتوں کے جلسے

الیکشن کمیشن کے مطابق آج رات بارہ بجے کے بعد جلسے جلوس نہیں کیے جاسکیں گے، خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

09:13 6.2.2024

انتخابی مہم کا آخری روز

عام انتخابات 2024 کی انتخابی مہم (آج) منگل کی رات اختتام پذیر ہو جائے گی جس کے بعد پولنگ تک سیاسی جماعتیں اور امیدوار جلسے جلوس نہیں کر سکیں گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رات12 بجے کے بعد جلسے جلوس نہیں کیے جاسکیں گے، خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 26 کروڑ بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی مواد کی ترسیل کا کام مکمل ہوگیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا ہے اور پہلی بار شکایات درج کرانے کے لیے واٹس ایپ کا استعمال کیا جائے گا۔

09:06 6.2.2024

ووٹ ڈالنے کے لیے زائدالمیعاد قومی شناختی کارڈ بھی قابلِ قبول

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے اصل شناختی کارڈ ضرور ہمراہ لائیں۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ زائد المیعاد قومی شناختی کارڈ بھی قابلِ قبول ہو گا البتہ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی یا کوئی اور دستاویزا قبول نہیں کی جائے گی۔

09:01 6.2.2024

پاکستان میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات اور انتخابی سرگرمیوں سے متعلق پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

XS
SM
MD
LG