رسائی کے لنکس

انتخابی مہم کا آخری روز: پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر جماعتوں کے جلسے

الیکشن کمیشن کے مطابق آج رات بارہ بجے کے بعد جلسے جلوس نہیں کیے جاسکیں گے، خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

09:13 6.2.2024

انتخابی مہم کا آخری روز

عام انتخابات 2024 کی انتخابی مہم (آج) منگل کی رات اختتام پذیر ہو جائے گی جس کے بعد پولنگ تک سیاسی جماعتیں اور امیدوار جلسے جلوس نہیں کر سکیں گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رات12 بجے کے بعد جلسے جلوس نہیں کیے جاسکیں گے، خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 26 کروڑ بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی مواد کی ترسیل کا کام مکمل ہوگیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا ہے اور پہلی بار شکایات درج کرانے کے لیے واٹس ایپ کا استعمال کیا جائے گا۔

17:09 6.2.2024

مسلم لیگ (ن) کا قصور میں جلسہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نو فروری کا سورج ملکی، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر طلوع ہو گا۔

قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے، 50 لاکھ گھروں کی اُمید دلائی گئی۔ لیکن کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا۔

جلسے سے خظاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ ملک کے وزیرِ اعظم بنے تو مہنگائی ختم کریں گے۔

14:56 6.2.2024

مسلم لیگ (ن) نے قصور میں میدان سجا لیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم کے آخری روز قصور میں میدان سجا لیا ہے۔ جلسے سے پارٹی کے قائد نواز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

14:52 6.2.2024

بلاول لاڑکانہ میں جلسے سے خطاب کریں گے

پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی مہم کے آخری روز لاڑکانہ میں میدان سجا لیا، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

14:12 6.2.2024

پی ٹی آئی کی خواتین رضا کار کس طرح مہم چلا رہی ہیں؟

پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی انتخابی مہم میں خواتین پیش پیش ہیں۔ یہ خواتین رضا کار گھر گھر جا کر ووٹرز کا اعتماد جیتنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ لیکن اس دوران انہیں کن مسائل کا سامنا ہے؟ ویڈیو دیکھیے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG