رسائی کے لنکس

براہِ راست پی ٹی آئی احتجاج میں 878 افراد کی گرفتاری کی تصدیق، وزیرِ اعلیٰ بدستور ’لاپتا‘

خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کی قیادت کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور سے ہفتے کے دن سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔ وہ تحریکِ انصاف کے احتجاج میں شرکت کے لیے اسلام آباد گئے تھے جس کے بعد ان کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔

16:38

احتجاج میں 878 افراد گرفتار کیا گیا، ان میں 120 افغان شہری ہیں: آئی جی اسلام آباد

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ پر تشدد احتجاج کرنے والے افراد کے خلاف 10 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا۔

احتجاج میں گرفتار افراد کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 878 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا دعویٰ تھا کہ گرفتار افراد میں 120 افغان شہری ہیں۔ ان پر فارن نیشنل ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اس احتجاج میں خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کو استعمال کیا گیا۔ گرفتار افراد میں کے پی پولیس کے 8 اہلکار شامل ہیں۔

20:29

کے پی ہاؤس کا تقدس جی ایچ کیو سے کم نہیں: صوبائی اسمبلی سے قرارداد منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی نے قرار داد منظور کی ہے جس میں وزیرِ اعلیٰ اور ارکانِ صوبائی اسمبلی کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔

صوبائی وزیرِ قانون آفتاب آفریدی عالم آفریدی کی پیش کردہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کے پی ہاؤس میں جو کچھ ہوا اس کی تحقیقات کی جائیں اور ذمے داران کو سزا دی جائے۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کے پی ہاؤس وفاقی دارالحکومت میں صوبے کی وفاق سے وابستگی کی علامت ہے اور ہمارے لیے تقدس کا درجہ رکھتا ہے۔ یہ ایوان پولیس اور رینجرز کی جانب سے کے پی ہاؤس کے تقدس کی پامالی کی مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کے پی ہاؤس کا تقدس جی ایچ کیو اور کسی اور فوجی تنصیبات سے کم نہیں ہے۔ پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کے کے پی اسمبلی پر دھاوے کا احکامات دینے والے سول اور فوجی افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اسمبلی سے منظور قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کے پی ہاؤس کے تقدس کی پامالی کے سول اور عسکری ذمے داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ان کا کورٹ مارشل کیا جائے۔

20:07

کیا خیبرپختونخوا کا درجہ وفاق کی کسی اور اکائی سے کم ہے؟: اسپیکر صوبائی اسمبلی

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں خیبرپختونخوا صوبے کی حدود میں آتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جس طرح پولیس اور رینجرز کے پی ہاؤس میں داخل ہوئے اس نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا خیبرپختونخوا کا درجہ وفاق کی کسی اور اکائی سے کم ہے؟ کیا خیبرپختونخوان کا درجہ مقبوضہ کشمیر جیسا ہے؟

انہوں ںے کہا کہ ارکان اسمبلی اس صورتِ حال پر بحث کریں۔

20:05

احتجاج میں صوبائی حکومت کے وسائل کا استعمال، وفاقی وزارتِ داخلہ کی تحقیقاتی کمیٹی قائم

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے احتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے مبینہ استعمال پر وفاقی وزراتِ داخلہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزارتِ داخلہ نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ رفعت مختار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے۔ اس کمیٹی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، انٹیلی جینس بیورو کا اعلیٰ افسر کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

وزارتِ داخلہ نے کمیٹی کو پابندی کیا ہے کہ وہ سات روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے۔

19:46

وزیرِ اعلی کی گمشدگی پر بلایا گیا خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

خیبرپختو نخوا کی صوبائی اسمبلی کا اجلاس پانچ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوگیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی پر خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں وزیر اعلیٰ کے ’لاپتا‘ ہونے اور اسلام آباد کے کے پی ہاؤس میں پولیس اور رینجرز کے داخلے پر بحث شامل ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG