رسائی کے لنکس

الیکشن کمیشن نے فارم 45 کے ساتھ 'چھیڑ چھاڑ' کی: پی ٹی آئی کا الزام

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، تیمور جھگڑا اور سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن والے دن پولنگ ایجنٹس کو دیے گئے فارم 45 اور الیکشن کمیشن کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری کیے گئے فارم 45 میں فرق ہے۔

20:24 6.3.2024

الیکشن کمیشن نے فارم 45 کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی: پی ٹی آئی کا الزام

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ویب سائٹ پر شائع کیے گئے فارم 45 کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، تیمور جھگڑا اور سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن والے دن پولنگ ایجنٹس کو دیے گئے فارم 45 اور الیکشن کمیشن کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری کیے گئے فارم 45 میں فرق ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے الزام لگایا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آٹھ فروری کو بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اس نوعیت کے الزامات کی تردید کرتا ہے۔ الیکشن کمیشن کا یہ مؤقف رہا ہے کہ دھاندلی کے حوالے سے شکایات کے لیے ٹربیونلز اور عدالتیں موجود ہیں۔

19:43 6.3.2024

خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے وزرا سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

18:13 6.3.2024

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا

پنجاب کی 18 رُکنی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی۔

حلف اُٹھانے والوں میں مریم اورنگزیب، رانا محمد عاشق حسین، محمد کاظم پیرزادہ، رانا سکندر حیات، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، ذیشان رفیق، بلال اختر خان بھی کابینہ میں شامل ہیں۔

صہیب احمد خان، اعظمٰی زاہد بخاری، بلال یٰسین، رامیش سنگھ اروڑہ، خلیل طاہر سندھو، فیصل ایوب کھوکھر، شافع حسین، سردار شیر علی گورچانی، مجتبٰی شجاع الرحمٰن اور سہیل شوکت بٹ کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG