رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

11:43 24.10.2022

ارشد شریف کا مبینہ قتل، کینیا کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں: وفاقی وزیرِ داخلہ

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے صحافی ارشد شریف کے اہلِ خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے سے متعلق حقائق جاننے کے لیے کینیا کی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کینیا میں ارشد شریف کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے اور غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے ارشد شریف کی ہلاکت سے متعلق حقائق جاننے کے لیے کینیا کی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور اس سلسلے میں نیروبی میں موجود پاکستانی سفارت خانہ مکمل معاونت کر رہا ہے۔

16:09 24.10.2022

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

پیر کو جاری چھتیس صفحات پر مشتمل فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور چاروں ممبران کے دستخط موجود ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 19 اکتوبر کو اپنے مختصر فیصلے میں عمران خان کو آرٹیکل 63 ون پی کے تحت نااہل قرار دیا تھا اور قومی اسمبلی کی ان کی نشست خالی قرار دی تھی۔

XS
SM
MD
LG