رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

16:59 16.10.2022

ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم، کراچی میں کم ٹرن آؤٹ

پاکستان میں قومی اسمبلی کی آٹھ اور پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے۔

کراچی سے وائس آف امریکہ کے نمائندے راجہ محمد ثاقب کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں چھٹی کے باوجود نہایت کم ٹرن آؤٹ رہا۔

قومی اسمبلی کے سات حلقوں میں تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان پارٹی اُمیدوار ہیں۔ ماہرین فیصل آباد، مردان، ننکانہ صاحب اور کراچی کی ایک نشست پر عمران خان کو ٹف ٹائم ملنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتِ حال مجموعی طور پر پرامن رہی۔ تاہم کچھ مقامات پر ہنگامہ آرائی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

17:53 16.10.2022

’ضمنی انتخابات میں کسی جگہ قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی‘

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران اب تک دو مقامات پر معمولی واقعات ہوئے ہیں جب کہ کسی جگہ پر قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ ٹرن آؤٹ 20 سے 25 فی صد ہے۔

عمران خان کے لانگ مارچ سے متعلق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 25 مئی کی پالیسی کو 10 سے ضرب دے کر نافذ کریں گے۔

فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جتھا کلچر کو ہر قیمت پر روکیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر فیڈرل ایجنسی سمیت سب کو عمل کرنا چاہیے۔

18:46 16.10.2022

ضمنی انتخابات: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) کے مطابق بعض حلقوں میں عمران خان جب کہ کچھ حلقوں میں اُن کے مخالف اُمیدوار آگے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتِ حال ٹھیک رہی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق این اے 157 کے 264 میں سے 37 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی 9419 ووٹ حاصل کر کے آگے جب کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی مہربانو قریشی نے 7595 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

18:48 16.10.2022

این اے 31 پشاور کے 118 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG