رونلڈ ریگن ایئرپورٹ پر فضائی آپریشنز معطل
حادثے کے شکار ہونے والے طیارے نے ریاست کنساس کے شہر وچیٹا سے پرواز بھری تھی اور وہ واشنگٹن ڈی سی کے قریب رونلڈ ریگن ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والا تھا کہ دریائے پوٹومک پر ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔
حادثے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی ہلاکت کی اطلاعات سامنے نہیں آ سکی ہے۔ البتہ حادثے کے بعد رونلڈ ریگن ایئرپورٹ پر فضائی آپریشنز معطل کر دیے گئے ہیں۔
مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم
واشنگٹن ڈی سی کے قریب فضا میں بدھ کی رات لگ بھگ نو بجے ایک مسافر طیارے اور آرمی ہیلی کاپٹر میں تصادم ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ رونلڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے کے لیے نیچے آ رہا تھا جب اس سے ایک ہیلی کاپٹر کا تصادم ہوا ہے۔
حکام نے فضا میں ہونے والے اس تصادم کی تصدیق کی ہے۔
واشنگٹن ڈی سی کے قریب فضائی حادثے کی اطلاعات
امریکہ کے دارالحکومت کے قریب فضائی حادثے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
مقامی انتظامیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔