ملتان کو اولیا کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں بزرگ ہستیوں کی کئی درگاہیں ہیں۔ یہ درگاہیں انگنت کبوتروں کا مسکن بھی ہیں۔ لیکن ملتان کا قلعہ کہنہ قاسم باغ بھی جنگلی کبوتروں کی آماجگاہ ہے۔ یہاں ہر وقت ہزاروں کبوتروں کا بسیرا رہتا ہے۔
کبوتروں کا مسکن ملتان کی درگاہیں

5
محمد فاروق لوگوں سے پیسے لے کر خود دانا ڈال دیتے ہیں تو کبھی گاہک اپنے ہاتھ سے دانا ڈالنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

6
ان پرندوں کو دانا ڈالنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ یہ کام صدقہ اور خیرات کی نیت سے کرتے ہیں۔

7
ملتان کی درگاہوں اور تاریخی مقامات پر ہزاروں کبوتروں کا بسیرا ہے۔ جہاں انہیں خوراک کے ساتھ پانی بھی میسر آ جاتا ہے۔

8
ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ پر ان پرندوں کے لیے ایک تالاب بھی موجود ہے۔ جہاں یہ کبوتر اپنی پیاس بجھاتے ہیں۔