سال 2022 کا آخری سورج ہفتے کو غروب ہوجائے گا۔ اس سال دنیا بھر میں بہت سے واقعات ہوئے جب کہ کئی مشہور شخصیات اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ اس سال دنیا بھر میں کیا کچھ ہوا؟ دیکھیے سال 2022 کی چند بہترین تصاویر کی اس پکچر گیلری میں۔
سال 2022 کی کچھ تصویری جھلکیاں

1
جنوری میں قازقستان میں گیس کی قیمتیں دگنی کرنے کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔

2
یہ فضائی منظر برازیل کے علاقے پارا ڈی مناس کے ہیں جہاں جنوری میں بارش کے بعد ڈیم بھر گیا۔

3
کینیا کے ایک اسکول میں ایک دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا جب چھٹی جماعت میں پڑھنے والی ایک 98 سالہ خاتون کی ان کے ساتھی کلاس میٹ نے اسائنمنٹ میں مدد کی۔

4
یمن کے شہر صعدہ میں جنوری میں ایک حراستی مرکز پر فضائی حملہ ہوا جس میں مارے گئے افراد کے رشتے دار ان کی لاشیں لیجا رہے ہیں۔