سال 2022 کا آخری سورج ہفتے کو غروب ہوجائے گا۔ اس سال دنیا بھر میں بہت سے واقعات ہوئے جب کہ کئی مشہور شخصیات اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ اس سال دنیا بھر میں کیا کچھ ہوا؟ دیکھیے سال 2022 کی چند بہترین تصاویر کی اس پکچر گیلری میں۔
سال 2022 کی کچھ تصویری جھلکیاں

5
چین میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ 2022 میں بھی جاری رہا۔ بیجنگ میں ونٹر اولمپکس کے دوران طبی عملے نے ذاتی تحفظ کے آلات پہن کر اپنے فرائض انجام دیے۔

6
فروری میں مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینوں کی جھڑپوں کے دوران ایک خاتون اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے سامنے کھڑی ہیں۔

7
یہ منظر کینیڈا کا ہے جہاں فروری میں ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کے دوران ایک شخص خود کو برف باری سے بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

8
فروری میں ہانگ کانگ میں کرونا کی لہر بے قابو ہونے سے اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی اور مریضوں کو اسپتالوں کے باہر انتظار کرنا پڑا۔