طویل ترین عرصے تک تخت نشین رہنے والی برطانوی فرماں رواں ملکہ الزبتھ دوم جمعرات کو 96 سال کی عمر میں بیل مورل میں انتقال کر گئی ہیں۔ وہ شاہی خاندان میں ایک ڈرامائی تبدیلی کے بعد 1953 میں تخت نشین ہوئی تھیں۔
ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر برطانیہ میں سوگ

1
برطانیہ کی تاریخ میں سب سے طویل مدت تک تخت نشین رہنے والی ملکہ الزبتھ دوم وفات پا گئی ہیں۔ لندن کے پکاڈلی سرکس پر ان کی قدآدم تصویر کی راہ گیر تصاویر لے رہے ہیں۔

2
لندن کے بکنگھم پیلس کے گیٹ پر ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کا اعلان آویزاں ہے۔

3
ملکۂ برطانیہ کے انتقال کی خبر کے بعد لندن کے بکنگھم پیلس کے باہر ہجوم میں شامل ایک خاتوں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رونے لگیں۔ 8 ستمبر 2022

4
برطانوی وزیراعظم لز ٹرس اپنی رہائیش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر ملکۂ الزبتھ دوم کی وفات پر میڈیا کے سامنے اپنا بیان دے رہی ہیں۔ 8 ستمبر 2022۔