.پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر پتوکی کو پھولوں اور مختلف پودوں کی کاشت کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ لاہور سے ملتان کی جانب براستہ ملتان روڈ سفر کریں تو پتوکی میں داخل ہوتے ہی سٹرک کنارے پودوں اور پھولوں سے مہکتی نرسریاں دکھائی دیتے ہیں۔ دیکھیے یہ پکچر گیلری۔۔
پھولوں اور نرسریوں کا شہر پتوکی

1
پتوکی شہر یہاں موجود کئی نرسریوں کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔ جہاں مختلف اقسام کے پودے اور پھول دستیاب ہیں۔

2
یہاں کے زیادہ تر دیہاتی اور مقامی افراد اپنی زمینوں پر پھول اور پودے کاشت کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

3
پتوکی میں پودوں کی مختلف ورائٹیز یہاں موجود نرسریوں میں دستیاب ہوتی ہے۔

4
یہ علاقہ پھولوں کے علاوہ پھلوں کی کاشت کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔