رسائی کے لنکس

غزہ کے محصورین میں امداد تقسیم

غزہ کے محصورین اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام چلنے والے کیمپ سے امداد وصول کر رہے ہیں۔ اسرائیل حماس جنگ سے متاثر ہو کر غزہ کے شمال سے جنوب کی جانب منتقل ہونے والے متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ مصر کے سرحدی علاقے رفح کراسنگ سے اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام یہ امداد غزہ لائی جا رہی ہے جس کے بعد اسے مستحقین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ تنازع کے آغاز کے بعد سے اب تک لگ بھگ 23 لاکھ آبادی والی غزہ کی پٹی میں خوراک اور ادویات کے صرف 84 امدادی ٹرک ہی پہنچ سکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ فیول کی قلت کی وجہ سے اسپتالوں میں انسانی جانیں بچانے کے آپریشنز بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔


XS
SM
MD
LG