واشنگٹن —
کراچی میں 9 سال کے بعد کھیلے گئے پہلے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 203 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
حسین طلعت اپنے کیریئر کا پہلا بین الاقوامی میچ کھیلتے ہوئے41 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ فخر زمان ، کپتان سرفراز احمد اور شعیب ملک نے بھی تیزی سے سکور کرتے ہوئے بالترتیب 39، 38 اور 37 رنز بنائے۔
204 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ تفصیلی رپورٹ کچھ دیر کے بعد۔