پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ برسبین میں کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے روز کے اختتام پر پاکستان ٹیم 240 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم اپنی اننگ کا آغاز کل کرے گی۔ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کی کچھ جھلکیاں ملاحظہ کیجیئے۔
پاکستان، آسٹریلیا کے درمیان برسبین ٹیسٹ

9
یاد رہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اپنا پہلا میچ کھیل رہا ہے اور ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

10
آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم میں نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جو اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔

11
کینگروز کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4، پیٹ کمنس نے 3، جوش ہیزل وڈ نے دو اور لیون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

12
آسٹریلیوی بالرز نے پاکستانی بلے بازوں کو 86.2 اوورز میں آؤٹ کر دیا۔