رسائی کے لنکس

کراچی: ووٹر فہرستوں کی تصدیق کا عمل جمعرات سے


Seorang anak laki-laki India dengan wajah yang dicat, mengikuti prosesi keagamaan festival Chandan Yatra di kota Puri, India timur.
Seorang anak laki-laki India dengan wajah yang dicat, mengikuti prosesi keagamaan festival Chandan Yatra di kota Puri, India timur.

الیکشن کمیشن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مارچ میں کراچی کے ووٹر موبائل فون کے ذریعے 8300 پر پیغام بھیج کر اپنے ووٹ کی تفصیلات حاصل کر سکیں گے۔

سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں فوج کی مدد سے گھر گھر ووٹروں کی تصد یق کا عمل جمعرات 10 جنوری سے شروع ہو گا جو 18 روز میں مکمل ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے ایک ترجمان خورشید عالم نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ کراچی ڈویژن کے 68 لاکھ ووٹروں کی تصدیق کے عمل میں فوج اور ایف سی کے 20 ہزار اہلکار اور صوبائی محکموں کے 10 ہزار ملازمین حصہ لیں گے۔

ترجمان کے مطابق ووٹوں کی تصدیق کا عمل 27 جنوری تک مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن تمام فارم کوائف کے اندارج کے قومی ادارے ’نادرا‘ کو فراہم کر دے گا۔ جس کے بعد ترمیمی ووٹر فہرستیں تیار کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ مارچ میں کراچی کے ووٹر موبائل فون کے ذریعے 8300 پر پیغام بھیج کر اپنے ووٹ کی تفصیلات حاصل کر سکیں گے۔

ترجمان کے مطابق کراچی کے ووٹروں کی تصدیق اور نئی ووٹر فہرستوں کی اشاعت کا تمام کام 69 روز میں مکمل ہو گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے انتخابی فہرستوں میں پائی جانے والی خامیوں اور مبینہ جعلی ووٹوں سے متعلق مقدمے کا فیصلہ 5 دسمبر کو سناتے ہوئے کراچی میں فہرستوں کی درستگی کا حکم دیا تھا اور اس کے لیے متعلقہ حکام کو فوج کی مدد لینے کی ہدایت کی تھی ۔عدالتی فیصلے کے مطابق کسی بھی شہری کا پتہ منتقل کرنے کے لیے اس کی رضا مندی حاصل کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ شہریوں کا صوابدیدی حق ہے کہ وہ جہاں چاہیں ووٹ دیں۔
XS
SM
MD
LG