کوئٹہ شہر کے مصرو ف کواری روڈ پر اتوار کی صبح ایک بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور کم از کم چودہ زخمی ہو گئے۔
ریموٹ کنٹرول بم سڑک کے کنارے کھڑی ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اس کا ہدف خضدار کے ضلعی پولیس افسر یا ڈی پی او نذیر احمد کرد کی گاڑی تھی ۔
حملے کے فورا بعد مقامی ہسپتال میں وائس آف امریکہ سے باتیں کرتے ہوئے ڈی پی او کرد نے بتایا کہ بم دھماکے میں مرنے والوں میں ان کا ڈرائیوراور ایک محافظ شامل ہے جب کہ ہلاک ہونے والا تیسرا شخص عام شہر ی تھا۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں بشمول صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران تشدد کے ان واقعات میں اچانک تیزی آئی ہے۔ پولیس کے مطابق بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کی ان وارداتوں میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔