بنوں پولیس لائنز حملہ، ہلاک اہلکاروں کی تعداد تین ہو گئی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بنوں میں پولیس لائنز پر حملے میں ہلاک اہلکاروں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
حکام کے بقول عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
بنوں: پولیس لائنز پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک، چار زخمی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بنوں میں پولیس لائنز پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ چار زخمی ہوئے ہیں۔
حکام نے مزید کہا ہے کہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے دیگر سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ جوابی کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس کا سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔
بنوں پولیس لائنز پر عسکریت پسندوں کے حملہ کی تصدیق
حکام نے تصدیق کی ہے کہ بنوں میں پولیس لائنز پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا ہے۔
حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے۔
بنوں میں پولیس لائنز پر حملے کی اطلاعات
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس لائنز پر حملے کی اطلاعات ہیں۔
حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ مسلح افراد پولیس لائنز کے اندر گھس چکے ہیں جب کہ اس وقت شدید فائرنگ جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر ایسی غیر مصدقہ ویڈیوز بھی زیرِ گردش ہیں جن میں بنوں پولیس لائنز میں ہونے والی فائرنگ کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے سبب بنوں پولیس لائنز کے سامنے روڈ سنسان ہوگئی ہے۔
سرکاری طور پر اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔