رسائی کے لنکس

بنوں پولیس لائنز حملہ: آپریشن مکمل، پانچوں دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں پشاور سے لاپتا ہونے والا ایک شخص بھی شامل ہے جب کہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

12:14 14.10.2024

کراچی میں احتجاج میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق

کراچی میں سندھ رواداری مارچ اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی بیک وقت احتجاج کے سبب ریڈ زون اتوار کو میدان جنگ بنا رہا۔

حکام نے اس احتجاج میں ایک شخص کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

میٹرو پول ہوٹل کے قریب پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔

اسی مقام پر مشتعل افراد نے پولیس موبائل کو آگ لگا دی تھی جب کہ پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 30 سے زائد افراد کو حراست میں لیا۔

پولیس سرجن سمعیہ سید نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک شخص کی لاش جناح اسپتال لائی گئی جس کے سر پر گولی لگی تھی۔

واضح رہے کہ سول سوسائٹی نے عمر کوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے ماورائے عدالت قتل اور سندھ میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کی کال دے تھی جب کہ ٹی ایل پی نے بھی اسی مسئلے پر پریس کلب پر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں ان دونوں تنظیموں کا پولیس سے الگ الگ مقامات پر تصادم بھی ہوا۔

XS
SM
MD
LG