پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور میں بدھ کی صبح ایک بس میں ہونے والے دھماکے سے 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ولیس حکام کے مطابق بس مردان سے سرکاری ملازمین کو لے کر آ رہی تھی اور جیسے ہی پشاور کے تھانہ غربی کے سامنے سنہری مسجد کے علاقے میں پہنچی تو اس میں زور دار دھماکا ہوا۔