رسائی کے لنکس

کراچی: مٹی کا تودہ گرنے سے کم ازکم 13 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

گلستان جوہر کے علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں اور بھاری مشینری سے بھی ملبہ ہٹانے میں مدد لی جا رہی ہے۔

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں منگل کی صبح جھگیوں پر مٹی کا تودہ گرنے سے کم ازکم 13 افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں اور بھاری مشینری سے بھی ملبہ ہٹانے میں مدد لی جا رہی ہے۔

مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اس علاقے میں پسماندہ لوگوں نے ایک ٹیلے کے قریب جھگیاں بنا رکھتی تھیں جنہیں انتظامیہ متعدد بار یہاں سے منتقل ہونے کا بھی کہہ چکی تھی۔

منگل کی صبح اچانک اس ٹیلے کی مٹی اور پتھروں کا تودہ ان جھگیوں پر آن گرا۔

وزیراعظم نواز شریف نے اس واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو تودے تلے دبے دیگر افراد کو جلد اور بحفاظت نکالنے کے لیے اقدام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

XS
SM
MD
LG