رسائی کے لنکس

رواں سال تشد د کے واقعات میں گیارہ صحافی ہلاک


یوم القدس کے موقع پر نکالی گئی ریلی میں ہوئے خودکش دھماکے میں ایک صحافی ہلاک اور دس زخمی ہوگئے تھے
یوم القدس کے موقع پر نکالی گئی ریلی میں ہوئے خودکش دھماکے میں ایک صحافی ہلاک اور دس زخمی ہوگئے تھے

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اعداد وشمار کے مطابق رواں سال تشدد کے واقعات میں ملک بھر میں گیارہ صحافی ہلاک ہوئے جن میں سے چار کا تعلق بلوچستان سے ہے ۔ نومبر میں صحافی لالاحمید کی گولیوں سے چھلنی لاش صوبے کے ساحلی ضلع گوادر میں ایک ندی سے بر آمدکی گئی۔ لالا حمید کے چھوٹے بھائی حلیم حیات کا کہنا ہے کہ پچیس سالہ حمید کو25 اکتوبر 2010 ء کو اغوا کیا گیا تھا اور عید الاالضحیٰ کے دوسر ے روز اٹھارہ نومبر کو اُن کی لاش مقامی انتظامیہ کو ملی ۔

صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کر نے والی بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے لالا حمید قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ لالاحمید بلو چ مقامی روزنامہ’ انتخاب‘ کے لیے گوادر میں کام کر تے تھے اور پر یس کلب گوادر کے بانی رکن تھے ۔ وہ بلوچ قوم پرست تنظیم بلوچ نیشنل مو ومنٹ کی جدوجہد میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا لالا حمید کو اُن کی صحافتی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے باعث نشانہ بنایا گیا ۔

بلوچستان میں گزشتہ پانچ سالو ں کے دوران تشدد کے بڑھتے ہو ئے واقعات میں صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ، رواں سال کے دوران سولہ اپر یل کو سو ل اسپتال میں ہو نے والے ایک خو د کش بم حملے میں ایک صحافی ہلاک اور چھ زخمی جب کہ اُس کے بعد یو م القدس کے مو قع پر نکالی گئی ریلی پر خو د کش حملے میں ایک صحافی ہلاک اور دس زخمی ہو گئے تھے ان دونوں حملوں کی ذمہ داری بعد میں تحر یک طالبان پاکستان کی جانب سے قبول کی گئی تھی ۔

کو ئٹہ میں حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ کے سیکر ٹر ی اکبر حسین دُرانی کا کہنا ہے کہ صوبائی محکمہ تعلقات عامہ سے رجسٹرڈ شدہ صحافیوں میں سے کسی نے حکومت کو مطلع نہیں کیا کہ اُنھیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔

بلوچستان میں صحافیوں کو اس سے پہلے بھی صوبے کے مختلف علاقوں میں نشانہ بنایا جاتارہا ہے رواں سال کے دوران جون میں خضدار کے ایک مقامی صحافی فیض الدین ساسولی جب کہ اسی ضلع کے ایک اور صحافی وصیح احمد قریشی کو 2009ء میں نا معلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ 2008 ء کے دوران کو ئٹہ کے ایک صحافی ڈاکٹر چشتی مجاہد کو سٹیلائٹ ٹاؤن میں نا معلوم افرادنے قتل کیاتھا ۔

XS
SM
MD
LG