رسائی کے لنکس

الیکشن کمیشن وزیرِ اعظم سے ہارس ٹریڈنگ کے الزام کا ثبوت مانگے، عمران خان


چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی ڈپتی چیئرمین سے حلف لے رہے ہیں۔ فائل فوٹو
چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی ڈپتی چیئرمین سے حلف لے رہے ہیں۔ فائل فوٹو

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان پر ایکشن لے کر انہیں طلب کرے اور الزامات کا جائزہ لیا جائے۔ وزیراعظم کے بیان کو سامنے رکھ کر مزید کارروائی کی جائے۔

سینیٹ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے تبصروں پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا بیان دینے پر وزیراعظم کو طلب کیا جائے اور انہیں تمام دستاویزات اور ثبوت کمیشن کے سامنے پیش کرنے کے لیے کہا جائے۔

پی ٹی آئی کے راہنما بابراعوان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا یہ بیان تشویش ناک ہے۔ شاہد خاقان عباسی ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں، ان کے بیان کی اہمیت ہوتی ہے

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان پر ایکشن لے کر انہیں طلب کرے اور الزامات کا جائزہ لیا جائے۔ وزیراعظم کے بیان کو سامنے رکھ کر مزید کارروائی کی جائے۔ درخواست کے ساتھ وزیراعظم کے بیان کے خبری تراشے بھی لگائے گئے ہیں۔

25 مارچ کو لاہور اور ننکانہ صاحب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ایوان بالا کے لیے مشترکہ چیئرمین کی ضرورت ہے جو وفاق کی عکاسی کر سکے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے الزام لگایا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ کو خریدا گیا اور ایسے اقدام سے ملک کی عزت نہیں ہوتی اور نہ ہی اس طرح کے انتخابات کی کوئی عزت ہوتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ پر نوٹس لیا تھا تاہم سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کرنے والے سیاسی جماعتوں کے راہنما الیکشن کمیشن کے روبرو الزامات کے حق میں ثبوت پیش کرنے میں مکمل ناکام ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG