رسائی کے لنکس

وفاقی بجٹ پیش: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، دفاع کے لیے 2122 ارب روپے مختص

قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیتے ہوئے نئے مالی سال کے بجٹ کی حتمی منظوری دی گئی۔

18:01 12.6.2024

پاکستان کا اقتصادی سروے: اہم اہداف کے حصول میں ناکامی، معیشت میں بہتری کے دعوے

حکومتِ پاکستان نے رواں مالی سال سے متعلق معاشی سروے جاری کر دیا ہے جس کے مطابق حکومت اس سال کئی اہم معاشی اہداف حاصل نہیں کر سکی۔

ملک میں معاشی ترقی کی رفتار 2.38 فی صد رہی جب کہ حکومت نے اس سال 3.5 فی صد کا ہدف مقرر کیا تھا۔ تاہم یہ رفتار گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ رہی جب ملکی معیشت نے محض 0.39 کی رفتار سے ترقی کی تھی۔

اسی طرح ملک میں کپاس اور گندم کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔ لیکن مکئی اور گنے کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جب کہ مہنگائی بڑھنے کی سالانہ اوسط رفتار 26 فی صد رہی اور حکومت نے اس کا ٹارگٹ 21 فی صد مقرر کیا تھا۔

اکنامک سروے آف پاکستان کے مطابق ملک میں زرعی ترقی کی رفتار چھ فی صد سے اُوپر رہی جب کہ صنعتی اور خدمات کے شعبوں میں ترقی کی رفتار 1.21 فی صد رہی۔

مزید پڑھیے

17:59 12.6.2024

مالی سال 2025-2024 کے لیے وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش

پاکستان کے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب مالی سال 2025-2024 کے لیے وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں جس کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے سے زائد ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں بجٹ کی منظوری دی گئی۔

شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی اتحادی حکومت معاشی مشکلات اور اندرونی و بیرونی سطح پر درپیش چیلنجز کے دوران اپنا پہلا بجٹ پیش کر رہی ہے۔

نئے مالی سال کے لیے محصولات کا ہدف 12 ہزار ارب روپے سے زائد رکھنا تجویز کیا گیا ہے۔ قرض اور سود ادائیگیوں پر نو ہزار 700 ارب روپے تک خرچ کیے جانے کا تخمینہ ہے۔

XS
SM
MD
LG