رسائی کے لنکس

پاکستان میں الیکشن میں چار دن باقی؛ انتخابی سرگرمیاں تیز

پاکستان میں چار دن بعد آٹھ فروری کو عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس دوران سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم جاری ہے۔ رہنما جلسے جلوسوں میں اور پریس کانفرنس سے خطاب کرکے ایک دوسرے پر تنقید کر رہے ہیں۔ اس دوران اپنا منشور بھی عوام کے سامنے رکھا جا رہا ہے۔

20:41 4.2.2024

بلوچستان میں الیکشن ڈے پر بعض علاقوں میں انٹرنیٹ تک رسائی محدود کرنے کا اعلان

بلوچستان کے وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقع حساس پولنگ بوتھ والے علاقوں میں انٹرنیٹ تک رسائی کو عارضی طور پر محدود کر دیا جائے گا ۔

ایک بیان میں جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس بات کا خدشہ ہے کہ دہشت گرد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک ،ٹوئٹر اور دیگر کے چینلز کو مواصلاتی مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خطرے کو کم کرنے کے لیے تربت ،مچھ اور چمن سمیت علاقوں میں انتخابات سے قبل انٹرنیٹ تک رسائی کو محدود کردیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG