رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک بھر کے 35 حلقوں میں ضمنی انتخاب، ووٹوں کی گنتی جاری

پاکستان میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں اتوار کو 35 حلقوں میں پولنگ ہوئی جن میں قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلیوں کے 24 حلقے شامل تھے۔

ان تمام حلقوں پر یا تو کسی وجہ سے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں الیکشن ملتوی کردیا گیا تھا یا پھر یہاں سے کامیاب ہونے والے امیدوار ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے اور انہوں نے بعد ازاں یہ نشستیں چھوڑ دی تھیں۔

ان نشستوں پر پولنگ کا عمل اتوار کو صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں 641 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان حلقوں میں 92 لاکھ 83 ہزار 74 رجسٹرڈ ووٹرز تھے تاہم تقریباً تمام حلقوں میں ٹرن آؤٹ کم رہا۔

ضمنی انتخابات کی سکیورٹی کے لیے پولیس اور دیگر فورسز کے ایک لاکھ اہلکاروں کے علاوہ 40 ہزار سے زائد فوجی جوان بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 'اوورسیز پاکستانی' بھی اس انتخاب میں بذریعہ آن لائن پورٹل اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پانچ ہزار سے زائد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے اتوار کو اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف این اے 124 لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب تک بیرونِ ملک مقیم لگ بھگ چھ ہزار پاکستانی آن لائن اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی تارکینِ وطن کو ملک میں ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا موقع ملا ہے۔

الیکشن کمیشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پولنگ کے وقت میں اضافہ نہیں کیا جا رہا اور پولنگ شام پانچ بجے ختم ہوجائے گی۔

تاہم پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود افراد کو شام پانچ بجے کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔

ملک بھر کے 35 حلقوں میں جاری ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد اب ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی سے ہمارے نمائندے خلیل احمد کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 243 میں انتخابی گہما گہمی مفقود تھی جب کہ ووٹر بھی کم تعداد میں ووٹ ڈالنے نکلے۔

ضمنی انتخاب: کراچی میں ووٹر ٹرن آؤٹ کم
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:05 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG