سمندری طوفان 'بپر جائے' پاکستان اور بھارت کے ساحلی علاقوں کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے جب کہ طوفان سے تباہی کے خدشے کے پیشِ نظر دونوں ملکوں کے ساحلی علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ بھارت میں طوفان سے متاثر ہونے والے ممکنہ علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاکستان میں بھی کیٹی بندر، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کی ساحلی پٹی سے لوگوں کا انخلا شروع کر دیا گیا ہے۔ طوفان ممکنہ طور پر جمعرات کی شام بھارت کی ریاست گجرات کے ساحلی علاقوں اور پاکستانی علاقے کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔
پاکستان اور بھارت میں 'بپر جائے' سے تباہی کے خدشات

9
بھارت کی نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی سات ٹیمیں اور ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی 12 ٹیمیں ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں۔

10
طوفان میں 125 سے 135 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں۔

11
حکام نے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔