رسائی کے لنکس

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: ابتدائی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے بیشتر ٹکٹس آن لائن فروخت


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابتدائی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے بیشتر ٹکٹس آن لائن فروخت ہو چکے ہیں جب کہ سیریز کے بقیہ میچز کے ٹکٹ بھی منگل سے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 14 اپریل سے ہو گا۔ پہلے مرحلے میں ابتدائی تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں جب کہ بقیہ دو میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

شائقینِ کرکٹ نے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تینوں میچز کے 80 فی صد سے زائد ٹکٹس آن لائن حاصل کر لیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کے لیے ' بک می' نامی پورٹل کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جس کے مطابق کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 250 اور زیادہ سے زیادہ چار ہزار روپے ہے۔

پی سی بی نے جنرل ٹکٹ کی قیمت 250، فرسٹ کلاس کے ٹکٹ کی قیمت 500، وی آئی پی 2000، وی وی آئی پی 3500 اور وی آئی پی گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 4000 روپے مقرر کر رکھی ہے۔

بک می کے مطابق سوائے چند پویلینز کے ابتدائی تینوں میچز کے ٹکٹ کم و بیش فروخت ہو چکے ہیں۔

راولپنڈی اور کراچی میں میچز کے ٹکٹ

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 20اور 24اپریل کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جب کہ دو ون ڈے میچز 27 اور 29 اپریل کو شیڈول ہیں۔ دوسری جانب سیریز کے بقیہ تین ون ڈے میچز کی میزبانی کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم بالترتیب 3، 5 اور 7 مئی کو کرے گا۔

پی سی بی کے مطابق پنڈی میں ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پریمیئم کیٹیگری کا ٹکٹ 500 روپے جب کہ وی آئی پی کا ٹکٹ ایک ہزار روپے میں دستیاب ہو گا۔ البتہ گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 3500 روپے رکھی گئی ہے۔

اسی طرح ون ڈے میچز کے لیے پریمئم کیٹیگری کا ٹکٹ 300 روپے، وی آئی پی کا 500 روپے اور گیلری کا ٹکٹ 3000 روپے کا ملے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جاںے والے ون ڈے میچز کے لیے جنرل ٹکٹ 250، فرسٹ کلاس 500، پریمیئم 750 اور وی آئی پی پویلین کا ٹکٹ ایک ہزار روپے میں دستیاب ہو گا۔

شائقین کرکٹ کو کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹس منگل کو دوپہر چار بجے کے بعد سے آن لائن دستیاب ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG