کراچی کی ایک عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم اور سندھ پولیس کے ایس پی راؤ انوار کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ راؤ انوار کو بدھ کی شب اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں جمعرات کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔