رسائی کے لنکس

سابق اسرائیلی وزیر اعظم اولمرٹ پیرول پر رہا ہوجائیں گے

سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ ۔ فائل فوٹو
سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ ۔ فائل فوٹو

اولمرٹ پر سن 2014 میں جائیدادوں کی خرید وفروخت سے متعلق ایک شخص سے اس وقت رشوت لینے کا إلزام ثابت ہو گیا تھا جب وہ سن 2006 سے 2009 کے عرصے میں یروشلم کے میئر تھے۔

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کو، جو کرپشن کے جرم میں 27 ماہ قید کاٹ رہے ہیں، پیرول پر رہا کر دیے جائیں گے۔

اسرائیل کے ریڈیو نے ان کے وکیل کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک بورڈ کی جانب سے ان کی سزا میں ایک تہائی کٹوتی کے فیصلے کے بعد انہیں اتوار کے روز پیرول پر رہا کیا جا رہا ہے۔

اسرائیل میں ان قیدیوں کو، جنہوں پر تشدد جرائم کا ارتکاب نہ کیا ہو، عموماً پیرول پر چھوڑ دیا جا تا ہے۔

سرکاری وکلا نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کےخلاف اپیل نہیں کریں گے۔

اولمرٹ پر سن 2014 میں جائیدادوں کی خرید وفروخت سے متعلق ایک شخص سے اس وقت رشوت لینے کا إلزام ثابت ہو گیا تھا جب وہ سن 2006 سے 2009 کے عرصے میں یروشلم کے میئر تھے۔

کرپشن کے الزامات کے باعث انہیں اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔

انہیں ابتدائی طورپر 6 سال کی سزا دی گئی تھی لیکن بعد میں اپیل پر اس میں 18 مہینوں کی کٹوتی کر دی گئی ۔

XS
SM
MD
LG