واشنگٹن —
امریکی صدر براک اوباما نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں آنے والی تباہ کُن آندھی کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی اور تعمیر کے کام میں اُن کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
مسٹر اوباما نے بدھ کی شام طوفان اور بگولوں کی زد میں آنے والے ولونیا، آرکینساس، لٹل راک کے دارالحکومت کے کچھ شمالی علاقوں کا دورہ کیا۔
اِس موقعے پر اُنھوں نے یقین دہانی کرائی کہ اُن کی انتظامیہ صفائی اور بحالی کے کام میں متاثرہ افراد کو مدد فراہم کرے گی۔
صدر اوباما نے کہا کہ اُنھیں متاثرہ افراد کا جذبہ اور اعتماد دیکھ کر اطمینان ہوا۔ اُنھوں نے دیگر متاثرہ علاقوں کا ہیلی کاپٹرکے ذریعے دورہ کیا۔
ستائیس اپریل کو تیز طوفان اور بگولوں نے ارکینساس میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی، جس کے باعث 15 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ سینکڑوں گھر تباہ ہوگئے۔
اس قدرتی آفت نے مجموعی طور پر آٹھ ریاستوں میں تباہی پھیلائی، لیکن ارکینساس میں سب سے زیادہ نقصان ہوا۔